حارث روف کا بگ بیش کھیلنے کا این او سی تاخیر کا شکار

حارث روف کا بگ بیش کھیلنے کا این او سی تاخیر کا شکار

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث روف۔ اسامہ میر اور زمان خان ا?سٹریلوی لیگ بگ بیش کھیلنے کے لیے تاحال پی سی بی کے این او سی کے منتظر ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کل اس معاملے پر وضاحت کریں گے۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے باعث حارث روف کا بگ بیش کھیلنے کا این او سی تاخیر کا شکار ہے۔چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان کی بین الاقوامی سیریز میں ترجیح دینے کا عندیہ دیا تھا۔حارث روف کو این او سی جاری نہیں کئے جانے پر باعث میلبرن سٹارز تشویش کا شکار ہے۔ میلبرن سٹارز نے حارث روف کو بطور مارکی کھلاڑی پک کیا تھا۔حارث روف کے نام سے میلبرن سٹارز کے پہلے تین میچز کے لئے خصوصی فین زون بھی بنایا گیا ہے۔ این او سی نہ ملا تو میلبرن سٹارز کو متبادل کھلاڑی کا چناو کرنا پڑیگا۔ای او سی کے معاملے پر میلبرن سٹارز سمیت کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے تعلق متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ این او سی جاری نہ کیا گیا تو پی سی بی اپنے ہی دیئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کی پالیسی کو نظرانداز کریگا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی بھی قومی کھلاڑی کو پی ایس ایل کے علاوہ دو انٹرنیشنل لیگز کھیلنے کی اجازت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں