ممبئی (وقائع نگار)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے حادثے کا شکار کار سوار کی مدد کرکے مثال قائم کردی، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے واقعے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں نینی تال کے قریب کار حادثے میں بچ جانے والے شخص کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔محمد شامی نے لکھا کہ نینی تال کے قریب ہل روڈ پر میرے بالکل سامنے یہ گاڑی نیچے گری جس میں سوار شخص کو ہم نے باحفاظت باہر نکال لیا۔ یہ شخص خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی بخشی ہے۔یاد رہے کہ محمد شامی خود بھی 2018 میں دہرادون سے نئی دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اس حادثے میں انکی جان بچ گئی تھی۔