مچل مارش نے محمد شامی کی تنقید کا جواب دیدیا

مچل مارش نے محمد شامی کی تنقید کا جواب دیدیا

کینبرا(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ ٹرافی پر پاو¿ں رکھ کر تصویر کے معاملے پر مچل مارش نے بھارتی پیسر محمد شامی کی تنقید کا جواب دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مچل مارش نے کہا کہ یہ مذاق ہے، مجھے معاف کر دو۔دوسری جانب بھارت میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ورلڈ کپ ٹرافی پر پاﺅں رکھنے کی وجہ سے ایف آئی آر درج ہو گئی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔تاہم آسٹریلوی آل راو¿نڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔اب رپورٹ ہے کہ ریاست اترپردیش میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایک آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے آسٹریلوی آل راو¿نڈر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاو¿ں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔پنڈت کی شو نے ایف آئی آر کے علاوہ ایک کاپی ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجی جس میں سفارش کی گئی کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی نے کہا تھا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں کیونکہ یہ وہ ٹرافی ہے جس کے لیے ہر کوئی لڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں