68ویں نیشنل ٹریک سائیکلنک چیمپین شپ کا آغاز کب ہو گا ؟جانیے

68ویں نیشنل ٹریک سائیکلنک چیمپین شپ کا آغاز کب ہو گا ؟جانیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)68ویں نیشنل ٹریک سائیکلنک چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق68ویں نیشنل ٹریک سائیکلنک چیمپین شپ اتوار 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی تین روزہ چمپیئن شپ میں مرد و خواتین سائیکلسٹ ایلیٹ اور جونیئر کیٹگری میں حصہ لیں گے۔ یہ بات پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے سیکرٹری جنرل ہارون جنرل کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ہوں گے۔ سید اظہر علی شاہ کا کہنا ہے چیمپین شپ سے بہترین سائیکلسٹ کا انتخاب کیا جائے گا جو ائندہ سال بھارت میں منعقدہ ایشین سائیکلنگ چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اظہر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت اسلام اباد گلگت بلتستان، ایس ایس جی سی، بائیکستان سائیکلنگ کلب اور کریک ایڈکس کلب کے ایک سو کے قریب سائیکلسٹ شریک ہوں گے۔ آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کو چیمپیئن شپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے خود ہی اپنے کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا۔ واپڈا اور ارمی دونوں ادارے سیاست میں پڑ گئے ہیں جہاں تک ریلویز کی بات ہے تو اس کے پاس کوچز کے علاوہ کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔ سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ایشین گیمز میں ہمارے سائیکلسٹ کی رجسٹریشن ہی نہیں کروائی گئی جس سے ہمارے سائیکلسٹ کا نقصان ہوا ہے۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ میں پہلی مرتبہ ٹیم کے بجائے ہر ایونٹ کا چیمپین منتخب کیا جائے گا، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں