کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے لیکن اگر موقع ملا تو ضرور کھیلیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شعیب ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی 20 کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے اور اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔
