دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انٹر نیشنل کرکٹ قوانین میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں اوورز کےدوران سٹاپ واچ کااستعمال کیاجائےگا۔میچ میں تین باراوورزکے درمیان ساٹھ سیکنڈ سےزیادہ وقت لینے پرپانچ رنزکی پینلٹی لگائی جائے گی۔آئی سی سی کے مطابق پچ یا آﺅٹ فیلڈ کوپانچ سال کے عرصے میں پانچ یا چھ ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پرگراﺅنڈ کاانٹرنیشنل سٹیٹس ختم کردیاجائے گا۔مینز او ر ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کر دی گئی ہے،ویمنزکرکٹ کے میچ میں آفیشل کو بھی مینزکرکٹ جتنی میچ فیس ملے گی۔