ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پر اہلیہ انوشکا شرما خوشی سے نہال ہوگئیں۔ویڈیو وائر ہو گئی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف ویرات کوہلی کی بولنگ دیکھ کر ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما خوشی سے نہال ہوگئیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے411 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔بنگلورو میں کھیلے جانے والے اس میچ کو دیکھنے کیلئے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کروائی، انہوں نے تین اوور میں 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرلی۔ویرات کوہلی نے اپنی بولنگ کے دوران جب نیدرلینڈز کے کھلاڑی کو آوٹ کیا تو اس دوران وی آئی پی اینکلوڑر میں بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی جشن مناتی نظر آئیں۔انوشکا نے ویرات کی طرح اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں