کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں رمیز راجا سمیت اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا مشورہ اور رہنمائی مانگ لی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں تربیتی سیشن کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پری میچ کانفرنس پر کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے سابق کرکٹرز اور بورڈ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں رمیز راجا نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر بہت افسردہ لگ رہے تھے اور مجھے بہت برا لگا، انکی کپتانی کے حوالے سے گفتگو نجی تھی اور میں اسے عام نہیں کرنا چاہتا