ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم سب سے زیادہ کیچز تھامنے والی ٹیم بن گئی

ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم سب سے زیادہ کیچز تھامنے والی ٹیم بن گئی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اب تک سب سے زیادہ کیچز تھامنے والی ٹیم بن گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے میچز میں 40 کیچز پکڑے اور 7 ڈراپ کئے ہیں، اس لحاظ سے شاہینوں کا کیچز پکڑنے کا تناسب 85 فیصد ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ اور بھارت بھی اسی تناسب سے 34،34 کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 6، 6 ڈراپ بھی کیے ہیں،جنوبی افریقہ نے 55 کیچز تھامے اور 14 ڈراپ کیے۔منگل کے میچ سے قبل تک آسٹریلیا نے 39 کیچ تھامے اور 13 ڈراپ کیے جبکہ نیوزی لینڈ 41 کیچز تھامنے کے ساتھ 16 ڈراپ کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں