ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کس نے بنائی؟ انضمام الحق عہدہ چھوڑنے کے بعد پھٹ پڑے

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کس نے بنائی؟ انضمام الحق عہدہ چھوڑنے کے بعد پھٹ پڑے

ملتان (سپورٹس ڈیسک)سابق چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےٹیم کافیصلہ میں نےسب کےساتھ مل کرکیاتھا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے6ماہ قبل کمبی نیشن بنتاہے، پچھلے2سال سےجولڑکےکھیل رہےتھےزیادہ تروہی تھے۔آتےہی ٹیم تبدیل کرتاتو بہت سوالات اٹھتے،کسی نئےکھلاڑی کوورلڈکپ میں فوری چانس نہیں دیاجاسکتا،میں ٹیم کی ذمہ داری لینےکوتیارہوں،کرکٹ میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے،اچھابراوقت آتا رہتا ہے۔ٹیم نےشروع کےمیچزمیں پرفارمنس نہیں دی،بہت سوالات ہوئے،ٹیم کو پیغام ہےجو ہوگیابھول جائیں مستقبل پرفوکس کریں،ٹیم سلیکشن میں زیادہ ذمہ داری چیف سلیکٹرکی ہے،کوچ کوٹیم کےساتھ ہوناضروری ہوتاہے۔یاد رہے انضمام الحق نے چند روز قبل چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں