ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا سنسنی خیز میچ سیلون میں بال کٹواتے ہوئے دیکھا،ساتھ ہی کوہلی موبائل پر پاکستان کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروائرل تصویر میں ویرات کوہلی کو بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
