ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو 358رنز کا بڑا ٹارگٹ دیدیا ۔
وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما 4 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے،کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،میچ میں بھارت کی قیادت روہت شرما جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت پائی ہے۔