لاہور(سپورٹس ڈیسک) پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حیدر علی کے لیےپنجاب اسپورٹس بورڈ نے 20 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے لکھا کہ حیدر! ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹس کے لیے متاثرکن ہے۔یادرہے کہ وہ پیرالمپکس کے ڈسکس تھروکے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرچکے ہیں۔
