پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کے میچ میں امپائر کے غلط فیصلہ پر بھارتی اداکار ایوشمان بھی بول پڑے

پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کے میچ میں امپائر کے غلط فیصلہ پر بھارتی اداکار ایوشمان بھی بول پڑے

چنائے، ممبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کے میچ میں امپائر کے غلط فیصلہ پر بھارتی اداکار ایوشمان بھی بول پڑے ۔
میچ کے دوران ایوشمان نے بھی اس متنازع آٹ پر تبصرہ کیا اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا ‘یہ شمسی آوٹ تھا’۔یادہے کہ میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ ایسے میں حارث رف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آﺅٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آﺅٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آﺅٹ ہی رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں