چنئی (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ 2023 کے پاک افغانستان کے میچ سے قبل موسم کے حوالےسےاہم پیش گوئی کردی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کےمطابق چنئی میں موجود ہم نیوز کے رپورٹر عثمان خان نے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنئی کا موسم کراچی کے موسم کی طرح ہے یہاں ہلکی ہلکی حبس ہے اور دن کے وقت دھوپ رہتی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران بھی یہی امید کی جارہی ہے کہ یہاں دن کے وقت دھوپ رہےگی اوررات کے وقت نمی کا تناسب رہے گا۔نمائندہ ہم نیوزکاکہناتھاکہ یہاں پاک افغانستان ٹیموں میں سے جو ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی وہ فائدے میں رہے گی۔ اگر ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم 270 رنز سکور کرتی ہے تواس صورت میں وہ وننگ پوزیشن میں آسکتی ہے۔عثمان خان کامزیدکہناتھاکہ اگر پاکستان کل کے میچ میں افغانستان سے ہار جاتا ہے تو پھر قومی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ ٹیم اگر مگرکی صورتحال سے دو چار ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی