بنگلور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلور پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم(کل) پیر کو آرام کرے گی۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں سے 2 میچ جیت چکی ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی امیدوں پرپورا نہیں اتر سکے،آغاز اچھا کیا تھا لیکن وکٹیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی،دراصل ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی،کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے 280 یا 290 رنز کا بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی،مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی باولنگ بھی نہیں کی، کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی اور اسے غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے جس طرح کھیلا وہ شاندار اننگز تھی،ہم نے صرف وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
