شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست لے بعد پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
پاکستان ٹائم کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے سپورٹس پر گزشتہ روز احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کیلئے دنیا ختم نہیں ہوگئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہی وقت ہے کہ اس ہار سے سیکھیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں، اب ہمیں جاگ جانا چاہیے۔ ابھی بھی چھ میچز باقی ہیں، یہی 15 پلیئرز ہیں ہمارے اور ان سے ہی ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، اسے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہا کہ آج ہم میچ ہار گئے بلکہ میں ایک دو انٹرویز میں پہلے ہی یہ بات کہہ چکا ہوں، بابر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے لیے اور اپنی ٹیم کیلئے بہت کچھ کرسکتا ہے، مجھے یہ لگتا ہے کہ بابر لیڈر ہوتے ہوئے آوٹ آف دی باکس نہیں سوچتا ہے۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ بابر کی ذاتی کارکردگی اور لیڈرشپ کو کبھی ایک ساتھ نہیں جوڑنا۔ اسکی کارکردگی دنیا میں بہترین ہے لیکن اتنا عرصے کپتانی کرنے کے باوجود لیڈرشپ میں بہتری نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سورماوں نے پاکستانی شاہینوں کو یکطرفہ مقابلے میں دھول چٹا دی،بلے بازوں کے بعد باولرز بھی مکمل ناکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں