لکھنﺅ (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں(آج) پیر کو واحد میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین لکھنﺅ میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران اچانک بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا
پاکستان ٹائم کے مطابق میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے،(کل)پیر کو ٹورنامنٹ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں لکھنئو میں آمنے سامنے ہوں گی،آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں مچل سٹارک،ڈیوڈ وارنر،سٹیون سمتھ،مچل مارش،گلین میکسویل کی خدمات حاصل ہیں ،آسٹریلیا کا میگا ایونٹ میں آغاز انتہائی مایوس کن رہا،پہلے میچ اسے بھارت اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،سری لنکن ٹیم کو ڈاسن شناکا لیڈ کریں گے،اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں دہننجایا ڈی سلوا،کوشال مینڈس،سدیرا سمراوکرما اور پاتھم نسانکا شامل ہیں،سری لنکا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں پاکستان نے شکست دی۔