''ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں''حسن علی پر امید

”ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں”حسن علی پر امید

احمد آطاد(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہ ہرانے کی روایت توڑنا چاہتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق احمد آباد میں گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیت کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔کسی بھی ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کریں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ہم بھی ورلڈکپ میں بھارت کو نہ ہرانے کے اس جمود کو توڑنا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ سری لنکا سے میچ میں اندازہ تھا وکٹ سیدھی ہوگی اور ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کیلیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر کرکٹر ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں اضافی دبا ہوتا ہے، گرانڈ میں داخل ہوتے وقت تھوڑا نروس ہوتا ہوں۔حسن علی نے یہ بھی کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی ہونے کے باعث نروس اور پریشانی زیادہ دیر نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز دنیا بھر کے کھیلوں میں سب سے بڑے حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، پاکستان ٹیم اور میں خود اس میچ کیسلسلے میں بہت زیادہ پرجوش ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ایک ایسے اسٹیڈیم میں کھیلیں گے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائی آتے ہیں، میچ میں میزبان ٹیم پر دبا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ہوم گرانڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیل رہی ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جلد مومینٹم حاصل کر کے میچ جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران اچانک بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں