ورلڈکپ2023،سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون؟

ورلڈکپ2023،سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون؟

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)عالمی ورلڈ کپ میں 9 میچوں کے بعد سب سے زیادہ رنز پاکستان کے محمد رضوان نے بنائے ہیں جب کہ سب سے زیادہ وکٹیں نیوزی لیند کے بولر سینٹنر نے حاصل کی ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق محمد رضوان نے دو میچوں میں 199 رنز بنا رکھے ہیں، دوسرے نمبر پر کوسال مینڈس ہیں جن کے 198 رنز ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کونوے 184 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے دو میچوں میں 7، بھارت کے بمبرا نے 6 جب کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے بھی 6 وکٹیں لے رکھی ہیں۔پاکستان کے حسن علی نے بھی دو میچوں میں چھ وکٹیں لی رکھی ہیں جب کہ حارث پانچ وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:”فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے،کل انڈیا جارہا ہوں ”چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں