ورلڈکپ 2023،پاک بھارت میچ کیلیے پاکستان ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

ورلڈکپ 2023،پاک بھارت میچ کیلیے پاکستان ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 14 اکتوبر کو بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی۔
”پاکستان ٹائم ”کیمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کوسخت سیکیورٹی کے حصار میں حیدر آباد کے ہوٹل لے جایا گیا، قومی ٹیم جمعرات اور جمعہ کے روز احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہفتے کو احمدآباد کے سب سے بڑے نریندرامودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 14اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔تقریب میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ اپنی آوازکاجادو جگائیں گے جبکہ لائٹ شواور ڈانس پرفارمنسز بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:”فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے،کل انڈیا جارہا ہوں ”چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں