اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہیکہ پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف اچھا کھیلا، اگلے میچز میں بھی اللہ پاک قومی ٹیم کوکامیابی دے، ٹیم میں پورا اعتماد نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ویزہ مل گیا تھا، کل انڈیا جارہا ہوں، میں نے باقی لوگوں کو ویزہ ملنے تک جانے سے انکار کیاتھا، اس مسئلہ پر میں نے پاکستانی فارن ایجنسی سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے میری ایک گھنٹہ قبل جے شاہ سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی ہے،معاملے کو بہت اچھے طریقہ سے اٹھایا ہے ، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹ فینز کے ویزے بھی جلد ہی جاری کردیے جائیں گے۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ،حکومت اور میڈیا کی طرف سے امن کا پیغام لیکر جارہا ہوں، انہوں نے مجھیانڈین انویسٹرز اور حکومت سے ملوانیکاکہا ہے۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے زنیب عباس کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کیساتھ ساتھ جو ہوا اسکا بہت رنج ہے، زینب عباس آئی سی سی کی طرف سے وہاں گئی تھیں۔ اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کروں گا۔خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل جمعرات کو بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مین آ ف دی میچ فلسطینیوں کے نام ،محمد رضوان کے اقدام پر بھارتی سیخ پا