راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر محمد عامر بھی بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کااظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق محمد عامر نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے۔ آسٹریلیااگر پہلے بولنگ کرتا تو نتیجہ کچھ مختلف ہوتا۔دوسری جانب عبد الرزاق نے کہا کہ جس طرح کی یہ پچ ہے یہ فیئر نہیں ہے، آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹورنامنٹ ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز بنارہا ہے۔سابق ال رائونڈرکاکہنا تھا کہ بھارت کو پچ کا اندازہ تھا جب ہی بھارت نے 3 اسپنرز کھلائے اور آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی غلطی کردی۔خیال رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا