افغانستان میں زلزلہ، افغان کرکٹر راشد خا ن نے مصیبت میں گھرےاپنے ہم وطنوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

افغانستان میں زلزلہ، افغان کرکٹر راشد خا ن نے مصیبت میں گھرےاپنے ہم وطنوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)افغانستان میں زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، کئی کے سروں سے چھت چھن گئی لیکن ایسے میں افغان کرکٹر راشد خان نےمصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کیلئے شاندار اعلان کردیا اور ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ راشد خان نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوس ناک خبر کا علم ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے ور لڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا اور بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے لیے مہم بھی شروع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں