کرکٹ ورلڈ کپ،آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ 200رنز ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت،ہندوستانیوں نے کوہلی سے امیدیں باندھ لیں

چنئی(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل ہیں، انڈین بولرز نے کینگروز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 199 رنز پر ڈھیر کردیا۔200رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں محض 2 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

”پاکستان ٹائم “کے مطابق چنئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بولرز نے عمدہ بولنگ کراتے ہوئے کینگروز کو دباو میں رکھا،آسٹریلوی ٹیم کا کوئی بھی بیٹر ففٹی سکور نہ کر بنا سکا،آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز کی تیسری گیند پر 199 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔200 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گر گئیں،انڈیا کی جانب سے ایشان کشن اور روہت شرما اوپننگ کرنے کیلئے میدان میں اترے تاہم یہ جوڑی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی اور پہلے ہی اوور میں سٹارک نے ایشان کشن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔اس کے بعد دوسرے اوور میں ہیزل ووڈ نے کپتان روہت شرما اور شریس ایئر کو پویلین کی راہ دکھاکر ٹیم انڈیا کو بڑے جھٹکے دیئے۔ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دو کے مجموعی سکور پر لگا۔ایشان، روہت اور شریس تینوں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔بعد ازاں کپتان ورات کوہلی اور راہول نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 49 رنز بنا کر کریز پر کھڑے ہیں،ورات کوہلی 31 اور راہول 15رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے تاہم ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے سٹیو اسمتھ 46،مارنوس لیبوشین 27،گلین میکسویل 15،کیمرون گرین 8 اور ایلکس کیری صفر پر آوٹ ہوئے۔میزبان بھارت کی طرف سے روندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ نے 2 ، 2 جبکہ محمد سراج،ایشون اور ہارڈک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کریں۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، شبمن گلبخار کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں انکی کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں