کیوی کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر

ولینگٹن(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کھلاڑیوں کی انجریز کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا
بلیک کیپس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ گیری نے بتایا کہ لوکی فرگوسن دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹم ساتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بولنگ اور فیلڈنگ کی ، میچ سے پہلے ٹم ساتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائےگا، رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔ ہیڈ کوچ کیوی ٹیم کے مطابق ہم حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کل حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں