بیجنگ (سپورٹس ڈیسک )19ویں ایشین گیمز چائنہ میں پاکستان کبڈی ٹیم کو بھارت سے بھی شرمناک شکست کاسامنا کرناپڑا ،اس سے پہلے ایران نے بھی ہرایا تھا۔ تفصیل کے مطابق پول میچ میں ایران کی ٹیم نے پاکستان کو 16کے مقابلے میں 43پوائنٹس کی بدترین شکست سے دوچار کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم نے 14کے مقابلے میں 61پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کبڈی ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی