احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی شائقین کی عدم دلچسپی دیکھنے کو ملی، اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم رہی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا پہلا میچ آج احمد آباد میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی بیٹنگ اس وقت جاری ہے۔احمد آباد میں کھیلے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاحی میچ میں بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کی توقع کی جارہی تھی لیکن پہلی اننگز میں اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کا پہلا میچ ،انگلینڈ کا کیویز کو 283رنز کا ہدف