ورلڈکپ تنازعات کا خدشہ،بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر بھی پابندی لگ گئی

ورلڈکپ تنازعات کا خدشہ،بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر بھی پابندی لگ گئی

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں کسی ممکنہ تنازعہ سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے بھی انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی۔ یادرہے کہ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی توتکارہوئی تھی جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا لیکن مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈسٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے البتہ ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت درکار ہوئی تو پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:”کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں“شاداب خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں