لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میںانگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔ یادہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے دس سال سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جاسکی ۔
یہ بھی پڑھیں:”کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں“شاداب خان