ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے پہلے ہی سکواڈ چھوڑ کر ممبئی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی اس نقل وحرکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، البتہ کچھ دنوں سے یہ چہہ مگوئیاں چل رہی ہیں کہ انوشکاشرما کے ہاں دوسرا بچہ متوقع ہے اور انہیں ایک کلینک کے باہر بھی دیکھاجاچکا ہے ۔ بھارتی میڈیاکابتانا ہے کہ بھارتی ٹیم شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا، انہوں نے ٹیم انتظامیہ سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی اور مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوئے ہیں اور ان کی آج ہی واپسی متوقع ہے ۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کاکہناہے کہ کوہلی کی سکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نائلہ کیانی نے ایک اور چوٹی سر کر لی