ریاض (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا۔
کرکٹر کی شناخت محمد عاطف خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے مراد نگر سے ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹر کو بروقت سی پی آر دیا جاتا تو شاہد اس کی جان بچ جاتی،جب کسی شخص کا دل کام کرنا بند کر دیتا ہے تو ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے،سی پی آر سینے کے دباو کو کم کرنے اور سانس فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ عاطف خان الخبر کے علاقے رکھہ کے گراونڈ میں میچ کے دوران بیٹنگ کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک اس کے سینے میں شدید درد اٹھا اور وہ پچ پر گر پڑا۔کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔بھارتی شہر حیدر آباد کے رہائشی کرکٹر نے سوگواران میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹرز کے بعد پاکستانی اداکار بھی بھارت آ سکتے ہیں؟ بھارتی ڈائریکٹر نے سوال داغ دیا