آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 3میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی پاکستانی خاتون خلاباز نمیرا سلیم خلائی سفر کیلئے امریکہ پہنچ گئیں

نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے،کپتان ہیلی میتھیوز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 13.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، تاہلیا میک گراتھ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،الیزا ہیلی 56 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایتھلیٹس ولیج میں حجاب پہننے پر پابندی ہوگی یا نہیں؟انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں