نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں(کل) پیر کو دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بنگلہ دیش نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ، اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تھرواننت پورم میں آمنے سامنے ہوں گی ، نیوزی نے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا ، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:’’اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے“شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان