حیدرآباد (سپورٹس رپورٹر ) ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔مکی آرتھر ورلڈ کپ کے اختتام تک قومی سکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مشن ورلڈ کپ،گرین شرٹس نے بھارت پہنچتے ہی کمر کس لی
مکی آرتھر انگلینڈ سے کاونٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔ مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کو بڑا دھچکا،اہم سپنر کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا امکان