ایتھلیٹس ولیج میں حجاب پہننے پر پابندی ہوگی یا نہیں؟انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اعلان کر دیا

برن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہاہے کہ پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کے ایتھلیٹس ولیج میں ایتھلیٹس کسی پابندی کے بغیر حجاب پہن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حکام کی حیدر آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی شاہینو کے استقبال کے لئے آنے والے”چاچا بشیر“سے ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی غصے سے تلملا اٹھے


غیرملکی میڈیا کے مطابق اولمپکس کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا جب چندروز قبل ہی فرانسیسی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ پیرس اولمپکس میں فرانسیسی ایتھلیٹس کے حجاب پہننے پر پابندی ہوگی،تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں فرانس کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں فرانسیسی اولمپکس کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں،فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا نے رواں ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکولرازم کے اصولوں کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی ایتھلیٹس کو پیرس گیمز کے دوران حجاب پہننے سے روک دیا جائے گا،انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہا کہ اولمپک ولیج میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی( آئی او سی )کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہذا حجاب یا کوئی اور مذہبی یا ثقافتی لباس پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے،اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والے تقریبا 10ہزار ایتھلیٹس میں سے اکثر اولمپک ولیج کے اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں اور ڈائننگ ہالز اور تفریحی مقامات سمیت کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ جب مقابلوں کی بات آتی ہے تو متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن کے مقرر کردہ ضوابط لاگو ہوتے ہیں،اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام اور نگرانی انفرادی بین الاقوامی کھیلوں کی فیڈریشنز کرتی ہیں،ترجمان نے کہا کہ چونکہ فرانسیسی ضابطے کا تعلق صرف فرانسیسی ٹیم کے ارکان سے ہے،اس لیے ہم فرانسیسی کھلاڑیوں کے حوالے سے صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے فرنچ اولمپک کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ترین ففٹی،سنچری اور 314 کا ٹوٹل،نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں