سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل کر لیا،بھارتی کپتان روہت شرما،جنوبی افریقی کھلاڑی کوئینٹن ڈی کاک،ویرات کوہلی کے ساتھ بابر اعظم کو بھی ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز میں 13 سالہ سکیٹ بورڈر لڑکی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل وڈ نے کہا کہ بابراعظم دیگر ٹاپ بیٹرز سے عمر میں کم ہیں، بابر اعظم ویرات کوہلی کے نقشِ قدم پر تیزی سے چل رہے ہیں اور وہ کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں،آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو اچھی لینتھ پر بولنگ کراو تو چوکا مار دیتے ہیں،وہ سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں،اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین مارنس لبوشین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کی کم باﺅنس والی پچز پر بابر اعظم کو آﺅٹ کرنا مشکل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 8میچوں کا فیصلہ 30ستمبرکو ہوگا