برازیلی سٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی کر لی

برازیلیا(سپورٹس ڈیسک)برازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈو لوئس نزاریو 33 سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹبال لیجنڈ رونالڈو اور 33سالہ سیلینا لاکس 7سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔سٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے،دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کر رہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے،رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62 گولز سکور کیے،لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002 میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں