لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے تھکاوٹ کے باعث آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ چھوڑ دی، ڈینی ویٹ کی ویمن بگ بیش لیگ چھوڑنے کی تصدیق بی بی ایل کی پرتھ سکارچرز کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پرتھ سکارچرز کے مطابق ڈینی ویٹ ویمن بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے لیے پرتھ اسکارچرز کا حصہ تھیں تاہم اب ڈینی ویٹ تھکاوٹ کی وجہ سے دستبردار ہو گئی ہیں،ترجمان پرتھ اسکارچرزکا کہنا ہے کہ ڈینی ویٹ کی جگہ متبادل اوورسیز پلیئر تلاش کی جائے گی۔
