اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاﺅں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاﺅں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں،امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے ان شا اللہ ۔
