سیمی فائنل میں شکست، حسن علی نے ایک عرصہ بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بتادیا

سیمی فائنل میں شکست، حسن علی نے ایک عرصہ بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بتادیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی نے 2021میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بتادیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں حسن علی کاکہناتھاکہ اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا، ہم ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دے رہے تھے اور جیت کیلئے متحد تھے لیکن پھر اچانک سے صورتحال بدل گئی تین چھکے پڑگئے، اس واقعے کے بعد ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے تو گرائونڈ میں ہی رونا شروع کردیا تھا، شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑی کونوں میں بیٹھ کر روتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لین کا خیال نہ رکھنے پر بابراعظم کا ’’چالان‘‘ ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں