کرکٹ ورلڈکپ ،امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈکپ ،امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا گیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں ایمپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق6اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں جیف کرو میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کرس بران اور ایڈرائن ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر اور روڈ ٹکر ٹی وی امپائر ہوں گے،پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ، کرس گفانے اور ایلیکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے،14اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں بھی اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے،پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگورتھ اور ماریس اراسمس فیلڈ ، رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے۔ رچی رچرڈسن پاکستان اور افغانستان میچ میں ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ روڈ ٹکر اور کرس گفانے پاک افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لین کا خیال نہ رکھنے پر بابراعظم کا ’’چالان‘‘ ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں