لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لین کی خلاف ورزی پر لاہور کی سٹی ٹریفک پولیس نے چالان کردیا۔ پاکستان ٹائم کو بتایا گیا ہے کہ کپتان کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا، وہ اپنی مصروفیات کے سلسلے میں پوش علاقے گلبرگ میں موجود تھے جہاں ان کا ٹریفک پولیس کیساتھ آمنا سامنا ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم گاڑی میں ہی بیٹھے رہے اور ٹریفک اہلکار نے دو ہزار روپے کا چالان ٹکٹ انہیں تھما دیا۔
