ہانگ ژو(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز میں جاری ویمنز کرکٹ مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایشین گیمز میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں گولڈ میڈل کا مقابلہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔میچ کے آغاز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 76 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا نے صرف 16.3 اوورز میں 76 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے پاس اب کانسی کا تمغہ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کانسی کے تمغے کیلئے بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:19ویں ایشین گیمز کا رنگا رنگ افتتاح