گجرات (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوشل میڈیا پر حسن علی نے لکھا ہے کہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، میں پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔حسن علی نے لکھا ہے کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو دعاوں میں یاد رکھیں، مداحوں کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے ’جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
Shukar Alhumdulilah! It's an indescribable feeling to be able to play the World Cup for my country. InshAllah I will give my absolute best for Pakistan. Please remember me and our team in your prayers. Also a big thanks to my fans for always supporting me 🫶🏼#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/Kul3zpbXis
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) September 22, 2023