ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے دعویداروں کی فہرست سے خارج کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق بھارتی اسپنر نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جن میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ کی چوتھی سیمی فائنل ٹیم کیلئے کہا کہ یہ پیش گوئیاں کی جارہی ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں وہ محض ایوریج ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے۔واضح رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ابوظبی ٹی 10 میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی،انتظامیہ کا دوٹوک اعلان