کیپ ٹاﺅن (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی کرکٹ ورلڈکپ ایونٹ سے چند روز قبل انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فاسٹ بولر اینریچ نورکیا اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔جبکہ اینڈائل فلک وایو اور لیزاڈ ولیمز کو ان کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر نے محمد عامر کی تعریف کر دی