شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع،مہندی کی تصاویر سامنے آگئی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں اور ا س سلسلے میں انشا کی مہندی کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری،پاکستانی ٹیم پھر نمبر ون بن گئی

پاکستان ٹائم کے مطابق مہندی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر ہوئی جس میں اہل خانہ ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ سامنے آنیوالی ویڈیو میں ایک موقع پر شاہد آفریدی کو اپنے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ، سسر اور داماد نے کھانا بھی اکٹھے نوش کیا۔ رخصتی کی تقریب آج ہوگی جبکہ ولیمہ دو دن بعد اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں