ایشیا کپ کے دوران ڈیبیو کرنیوالے زمان خان کی زندگی کی دلچسپ کہانی سامنے آگئی

ایشیا کپ کے دوران ڈیبیو کرنیوالے زمان خان کی زندگی کی دلچسپ کہانی سامنے آگئی

لاہور، کولمبو(سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کرتا تھا،ایک ہمارے گراونڈ میں ٹیپ بال ہورہی تھی اور میں لوگوں کو کھیلتا دیکھتا تھا تو اچانک میں وہاں گیا اور ان سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کیے گئے انٹرویو میں زمان خان نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مزدوری کرتے تھے، ان کے والد لکڑی کا کام کرتے تھے اور انہوں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام بھی کیا ہے، مجھے فیملی کا سپورٹ حاصل نہیں تھا اور میں اپنی فیملی کو ٹرائل کیلئے سپورٹ کرنے کا کہتا تھا جس کیلئے میں کافی روتا بھی تھا، ایک بار ٹیپ بال گرائو نڈ میں مجھے اوور دیاگیا تو میں نے ایک اوور میں 12 وائٹ بالز کیں اور پھر دوسرے دن وہی اوور زور سے کیا تھا تو ایک بھی وائٹ بال نہیں ہوئی تو وہاں سے مجھے شوق ہوا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں۔ ایک دفعہ ایک بھائی نے مجھے کہا کہ زمان ،میر پور میں انڈر 16 کے ٹرائل ہورہے ہیں تم بھی ٹرائل دو، آپ ٹیپ بال میں تیز ہو تو شاید آپ سلیکٹ ہوسکتے ہو، میں نے وہاں جاکر ٹرائل دیا اور میں سیلکٹ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر نسیم شاہ کی صحت بارے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں