بھارت سے عبرتناک شکست کے باوجودبابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارت سے عبرتناک شکست کے باوجودبابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا لیکن اس کے باوجود کپتان بابراعظم اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ یادہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں،بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے،گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل رانڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مہمان نوازی بڑی اچھی ہے مگر۔۔۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے دل کی بات کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں